Pervaiz Elahi was arrested again soon after the release order | پرویز الہٰی رہائی کے حکم کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

A case of alleged corruption and abuse of authority in development projects was heard against Parvez Elahi in the Kachhari district of Ahur. The anti-corruption police produced Chaudhry Parvez Elahi in court and requested his 14-day physical remand.

The public prosecutor took the position that Chaudhry Pervez Elahi should be investigated. He misused the powers and damaged the treasury. Judicial Magistrate Ghulam Murtaza rejected Parvez Elahi’s request for physical remand and discharged him from the corruption case on the basis of insufficient evidence.

The court directed that Chaudhry Parvez Elahi should be released immediately if he is not wanted in any case. Anti-corruption remanded Parvez Elahi and re-arrested him in another case. They will now be handed over to Anti-Corruption Gujranwala and shifted there.

It should be remembered that Chaudhry Parvez Elahi was arrested yesterday in an alleged corruption case.

On the other hand, Ghalib Market Police is ready to arrest Parvez Elahi. A case has been registered against Parvez Elahi under the provisions of terrorism in Ghalib Market police station. The Special Anti-Terrorism Court had rejected Parvez Elahi’s interim bail.

پرویز الہٰی رہائی کے حکم کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

لاہور کی ضلع کچہری میں پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

اینٹی کرپشن پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کرکے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے تفتیش کرنا ہے۔ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنا پر انہیں کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

عدالت نے ہدایت کی کہ چوہدری پرویز الٰہی اگر کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔

اینٹی کرپشن نے پرویز الہیٰ کو راہداری ریمانڈ لیکر دوسرے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرلیا۔ انہیں اب اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے حوالے کیا جائے گا اور وہیں منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو مبینہ کرپشن کیس میں کل گرفتار کیا گیا تھا۔

ادھر تھانہ غالب مارکیٹ پولیس پرویز الہی کی گرفتاری کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ پرویز الہی کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے پرویز الہی کی عبوری ضمانت خارج کی تھی۔

Leave a Comment